حکومت معذور افراد کو سہولیاتکیلئے قانون سازی کرے ، راولپنڈی چیمبر

حکومت معذور افراد کو سہولیاتکیلئے قانون سازی کرے ، راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) معذور افراد ملک کا سرمایا ہیں سہولیات دے کر انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکتا ہے حکومت معذور افراد کو سہولیات کے لیے قانون سازی کرے SPRINGایسو سی ایشن کے زیر انتظام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدر ناصر مرزا نے کہا کہ معذور افراد کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے لیے آگہی کی ضرورت ہے راولپنڈی چیمبر آف کامرس تما م تر تعاون کرے گا معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا انہیں سفری سہولیات، ریستوران، ملازمت اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی نجی شعبہ اور حکومت مل کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس