امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک(آن لائن)امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے،جس کیوجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.04 فیصد کم ہوکر 1314.08 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.60 ڈالر (0.05 فیصد) کمی کیساتھ 1314.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1312.06 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کیساتھ 1312.30 ڈالرفی اونس طے پائے۔

مزید : کامرس