حکومت فوری ریفنڈز کی ادائیگی کرے : فلورملز ایسوسی ایشن

حکومت فوری ریفنڈز کی ادائیگی کرے : فلورملز ایسوسی ایشن

 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گندم ایکسپورٹ کی مد میں پچھلے 3 سالوں سے برآمد کنندگان کے ریفنڈز رکے ہوئے ہیں،حکومت بند پڑی فلور ملز کی بحالی کیلئے فوری طور پر فلور ملز مالکان کو ریفنڈز کی رقم ادا کرے۔ حکومت نے 159ڈالر ریبیٹ پر 20لاکھ ٹن گندم کی ایکسپورٹ میں فلور ملنگ انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں رکھا۔ گزشتہ روز پی ایف ایم اے کے رہنما عاصم رضا اورسابق چیئرمین میاں ریاض ،چوہدری افتخار احمد مٹونے کہاکہ حکومت کی ناقص معاشی و اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے فلور ملنگ انڈسٹری بحران سے دوچار ہے ،حکومت نے شوگر انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو ریفنڈز ادا کر دیئے ہیں جبکہ فلور ملنگ انڈسٹری کو یکسر نظر انداز کیا جار ہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فلور ملز مالکان کے گندم ایکسپورٹ کی مد میں رکے ہوئے ریفنڈز ادا کرے اور آئندہ ہونے والی گندم ایکسپورٹ میں فلور ملز مالکان کو گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ گندم کے ساتھ ساتھ مقامی انڈسٹری کے ذریعے آٹے کی ویلیو ایڈیشن کر کے سمندر اور خشکی کے راستے گندم کی مصنوعات ایکسپورٹ کی جا سکیں۔

مزید : کامرس