جھمپیر میں 50 میگاواٹ کا نیا ونڈ فارم ،شیڈول سے پہلے قائم

جھمپیر میں 50 میگاواٹ کا نیا ونڈ فارم ،شیڈول سے پہلے قائم

لاہور(کامرس رپورٹر)جی ای رینیو ایبل انرجی(GE: NYSE) اور آرٹسٹک ملائنرز نے جھمپیر، سندھ کے گھارو- کیٹی بندر ونڈ کوریڈور میں باضابطہ طور پر " آرٹسٹک انرجی(پرائیویٹ) لمیٹڈ " ونڈ فارم کا آغاز کر دیا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کے ویژن2025 کے مقاصد کے مطابق اس کی قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے میں مدد دے گا۔اس مقصد کے لیے جی ای نے انجنیئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن(ای پی سی) کنٹریکٹر، پاور چائنا کو سمجھوتے کے حصے کے طور پر دس سالہ آپریشنز اور مینٹی نینس سروسز کے علاوہ عمل درآمد کے لیے 29 ، 1.7-103 ونڈ ٹربائنز فراہم کیے ۔جی ای رینیو ایبل انرجی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ترکی کے جنرل مینجر،ڈاکٹر منار المنیف نے کہا کہ" جھمپیر میں گھارو- کیٹی بندر ونڈ کوریڈور پن بجلی کی پیداوار اور ملازمت کے مواقع کے لیے تیزی سے مرکز بن رہا ہے۔بڑی مقدار میں موجود ہوا کی سپلائی کے ساتھ ،جس میں 100 GW سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے،جی ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو مسلسل وسعت دے رہی ہے،کیونکہ یہ دیسی ذریعہ ،بجلی کے متبادل اور پائیدار وسائل فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ہم نے لاکھوں عوام کو بجلی کے مسلسل اور قابل بھروسہ بہاؤکو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی ترقی کو آگے بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے " ۔جی ای کا اعلیٰ کارکردگی کا ھامل ونڈ ٹربائن،1.7-103 ،اس کے پہلے ٹربائن کے مقابلے میں blade swept aera میں اضافے اور91m حب ہائیٹ کے ساتھ بجلی کی سالانہ پیداوار(اے ای پی)کو 30 فیصد تک بڑھاتا ہے،جو ایفی شینسی کی مطلوبہ سطحوں کو برقرار رکھتے ہوئے ونڈ ڈویلپرز اور آپریٹرز کے لیے زیادہ بجلی کی پیداوار منصوبے کی بہتر معیشت کا موقع پیدا کرتا ہے۔جی ای، ضلع ٹھٹھ کے جھمپیر کوریڈور میں پن بجلی گھروں کی ترقی کے لیے جدید ونڈ ٹربائن فراہم کر رہی ہے۔،جس سے نیشنل گرڈ میں مزید بجلی شامل ہو رہی ہے۔یہ نیا ونڈ فارم پن بجلی کے استعمال میں پاکستان کی بھرپور صلاحیت کو بھی جاگر کرتا ہے ۔جی ای رینیو ایبل انرجی ،دنیا کی ممتاز ونڈ ٹربائن سپلائرز ہے۔پوری دنیا میں اس کے30,000 سے زیادہ ونڈ ٹربائنز کام کر رہے ہیں۔جی ای کی توجہ کا محور،ایسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جو ملک کی ایک تہائی بجلی پیدا کرتی ہیں،پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کہے۔

جی ای پاکستان، ایران اور افغانستان کے پریذیڈنٹ اور سی ای او،صارم شیخ نے کہا کہ" ایک پائیدار اور با کفایت انرجی سسٹم فراہم کرنے اور ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے اب پن بجلی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے ۔آگے شدید مانگ کے سیزن میں ،گرڈ میں50 میگا واٹ بجلی کا اضافہ پاکستان کے لوگوں کے لیے سُکھ کا سانس ہو گا۔ہمیں آرٹسٹک ملائنرز کے ساتھ تعاون پر فخر ہے " ۔50MW کا یہ پراجیکٹ پاکستان میں چھٹا پراجیکٹ ہے جس میں جی ای کے جدید ونڈ ٹربائن استعمال کیے گئے ہیں۔

مزید : کامرس