ٹیلی فلم’’زینب کے قاتل‘‘کی شوٹنگ مکمل ، جلد آن ائیر ہوگی

ٹیلی فلم’’زینب کے قاتل‘‘کی شوٹنگ مکمل ، جلد آن ائیر ہوگی
ٹیلی فلم’’زینب کے قاتل‘‘کی شوٹنگ مکمل ، جلد آن ائیر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی خصوصی ٹیلی فلم’’زینب کے قاتل‘‘مکمل ہوئی اور جلد ہی آن ائیر ہوگی جس کی پبلسٹی کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں چینل نے ٹیلی فلم کا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا ہے تاہم اسے کب نشر کیا جائے گا ناظرین اس کے منتظر ہیں۔قصور سے تعلق رکھنے والی معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعہ پر بننے والی اس ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی جس کے ڈائریکٹر عامر یوسف ہیں ، ٹائٹل حمنہ عامر نے ادا کیا ، دیگر کاسٹ میں سہیل سمیر،صبا فیصل،عرفان کھوسٹ ودیگرشامل ہیں۔
،ظفر عباس کھچی،سفیان،ڈیشی راج،آغا محمد علی،مجید ارائیں اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ اس بارے میں حمنہ عامر کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے زندگی کا یادگار کردار ثابت ہوگا۔

مزید :

کلچر -