چین میں اقتصادی ترقی کی تبدیلی اور بہتری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: اقوام متحدہ کی رپورٹ

چین میں اقتصادی ترقی کی تبدیلی اور بہتری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: ...
چین میں اقتصادی ترقی کی تبدیلی اور بہتری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: اقوام متحدہ کی رپورٹ

  

بنکاک(آئی این پی )بنکاک میں اقوام متحدہ کے ماتحت ایشیا اور بحرالکاحل علاقے کے اقتصادی و سماجی کمیشن کے صدر دفتر نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ چین میں اقتصادی ترقی کے طریقہ کار میں تبدیلی اور بہتری سے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں ایشیا اور بحرالکاحلی علاقے سمیت دیگر معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ریڈیو چائنہ انٹرنیشنل کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ چین میں صنعتی تبدیلی اور بہتری سے ایشیا اور بحرالکاحلی علاقے میں کچھ ترقی پزیر ممالک کے لیے کم ٹیکنالوجی اور نیم ہنر مند افرادی قوت کے حامل صنعتی و کاروباری اداروں کے فروغ کے مواقع میسر ہوں گے۔علاوہ ازیں چین کی اندرونی منڈی کی وسعت سے خطے کے تجارتی شراکت داروں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔بیرونی ممالک میں چین کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے مذکورہ شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تجارتی روابط قائم کیے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی