موٹاپے کے آثار،چندراچورسنگھ کے نئے روپ سے سب حیران
ممبئی(نیٹ نیوز) ماضی میں سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ماضی کے ہیرو چندرا چور سنگھ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1996 میں ریلیز ہونیوالی فلم تیرے میرے سپنے سے کیا اور فلم ‘‘ماچس ’’ سے شہرت حاصل کی جبکہ اپنے فنی سفر میں اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں ‘‘جوش’’اور ‘‘دل کیا کرے ’’ وغیرہ شامل ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے اپنی پر کشش شخصیت کے باعث جلد ہی نوجوانوں اور خواتین میں بے انتہا مقبولیت حاصل کرلی تھی لیکن فلم نگری میں جگہ بنانے کے باوجود اداکار نے جلد ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
اور آخری بار فلم ‘‘ضلع غازی آباد’’ میں مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار کونئے روپ نے بالکل بدل کررکھ دیا ہے جبکہ اداکار کے چہرے پر ڈھلتی عمر اور موٹاپے کے آثار نمایاں ہیں۔