102 ناٹ آؤٹ: بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے

102 ناٹ آؤٹ: بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے
102 ناٹ آؤٹ: بوڑھے باپ بیٹے کی فلم نے 20 کروڑ کمالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(نیٹ نیوز)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فیملی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا شائقین کو بے حد انتظار تھا، جسے 4 دن قبل یعنی 4 مئی کو ریلیز کردیا گیا تھا۔فلم سے شائقین کو بہت امیدیں وابستہ تھیں، کیوں کہ اس فلم میں پہلی بار امیتابھ بچن دوست اور ہیروز کے بجائے باپ اور بیٹے کے روپ میں نظر آئے۔فلم میں 75 سالہ امیتابھ بچن نے 102 سالہ والد کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں 65 سالہ رشی کپور کے والد بنے ہیں، تاہم فلم میں ان کی عمر 75 برس دکھائی گئی ہے۔،تاہم فلم کے رویوز سے ہٹ کر اگر اس کی کمائی کی بات کی جائے تو یقیناًحوصلہ افزا اعداد و شمار دیکھنے کو ملیں گے۔بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’102 ناٹ آؤٹ‘ نے ابتدائی 4 دن میں بھارت بھر سے 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کمالیے۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی 6 مئی کو کی،اتوار اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے فلم نے بھارت بھر سے 7 کروڑ 60 لاکھ بٹورے اور یوں فلم نے 4 دن میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کی کمائی کی۔

مزید :

کلچر -