ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا،مدیحہ اشرف

ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا،مدیحہ اشرف
ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا،مدیحہ اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے کہا ہے کہ ہر عورت کو اپنے تحفظ کیلئے خود باہر نکلنا ہو گا۔خواتین کو ہراساں کرنے ہرجگہ معمول بن چکا ہے۔اس میں سب سے بڑی کمزوری خود خواتین کی ہے۔جو مرد خواتین کو عزت نہیں دیتے ان کو خواتین کے حقوق کی بات کرنے کا بھی حق نہیں ہونا چاہیے۔خواتین دنیا کے ہرشعبہ میں کئی سالوں سے ظلم خاموشی سے برداشت کررہی ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔مدیحہ اشرف نے کہا اب خواتین ماضی کی نسبت مضبوط اور مستحکم ہو چکی ہیں ۔عورتیں مردوں کے برابر ہر جگہ کر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ تعلیم کے میدان میں خواتین مردوں سے کہی آگے نکل چکی ہیں۔
ہر شعبے کی خواتین کو جنسی ہراسگی کیخلاف آواز اٹھانی ہو گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

مزید :

کلچر -