ہمیشہ خود پر یقین رکھیں ریما خان کی ویڈیو پیغام میں نصیحت

ہمیشہ خود پر یقین رکھیں ریما خان کی ویڈیو پیغام میں نصیحت
ہمیشہ خود پر یقین رکھیں ریما خان کی ویڈیو پیغام میں نصیحت

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ریما خان نے امریکہ سے جاری اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمیشہ خود پر یقین رکھیں اور کبھی بھی خود کو underestimate نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ گوبھی کے پھول سے کبھی گلاب کی خوشبو نہیں آتی اور اگر گلاب کے پھول کو پکائیں تو اس میں گوبھی جیسا ذائقہ نہیں آتا،اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر چیز کی اپنی اپنی اہمیت ہوتی ہے اور اسی طرح تمام لوگ بھی ایک دوسرے سے مختلف اور خاص ہوتے ہیں۔ہر انسان کو چاہیئے کہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھے اور بھرپور دل سے کام کرے جس سے کامیابی جلدی ممکن ہوتی ہے۔

مزید : کلچر