فحاشی و عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،ہماء علی

فحاشی و عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،ہماء علی
فحاشی و عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے،ہماء علی

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے' فحاشی اور عریانی کا سہارا لینے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے'محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہی عزت و شہرت ملتی ہے'میرا ماضی اور حال ہی میری کامیابی کی ضمانت ہے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااور نہ ہی کبھی چور دورازے سے آگے آنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے اچھے اور معیاری کام کو ہی پہلی ترجیحی ہے ۔پنجابی فلموں سے پشتو تک کا سفر کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ جو کام بھی کیا سچے دل سے کیا اور آئندہ بھی سچائی سے کام کرتی رہوں گی۔ تھیٹر میں مصروفیات کی وجہ سے فلم کیلئے وقت کم ہی نکال پا رہی ہے ۔فی الحال تو تھیٹر کی طرف تمام تر توجہ ہے اگر کوئی اچھے سکرپٹ کی فلم ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔

مزید : کلچر