میرٹ کا قتل سب سے بڑی دھاندلی اورکرپشن ہے، مدیحہ افتخار

میرٹ کا قتل سب سے بڑی دھاندلی اورکرپشن ہے، مدیحہ افتخار
میرٹ کا قتل سب سے بڑی دھاندلی اورکرپشن ہے، مدیحہ افتخار

  

لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ وماڈل مدیحہ افتخارنے کہا ہے کہ میرٹ کا قتل سب سے بڑی دھاندلی اورکرپشن ہے جب کہ یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے باصلاحیت لوگ سفارش اورپیسہ نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں۔مدیحہ افتخار نے کہا کہ ماضی کے مختلف ادوارمیں حکومتوں نے جتنا سرکاری ٹیلی ویژن کو سپورٹ کیا، اگر فلم انڈسٹری کو تھوڑی سی بھی توجہ دی جاتی تو آج فلمی صنعت دنیا بھر میں نام پیدا کررہی ہوتی۔22 کروڑ آبادی والے ملک میں سینما گھروں کی تعدادصرف 120 رہ گئی ہے۔

حالانکہ سینماگھروں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں اس وقت فلمی صنعت کی ترقی کیلئے حکومت کی سپورٹ سے بہت سے کام کئے جارہے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہنگامی بنیادوں پر فلم فنانس فنڈز قائم ہونے چاہئیں، تاکہ کسی تخلیق کار کے پاس اگرکوئی اچھا اور منفرد آئیڈیا ہے، تو وہ حکومت سے سرمایہ لے کر عالمی معیار کی فلم پروڈیوس کرسکے، اس سے نیا ٹیلنٹ بھی تیزی سے ابھر کر سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ کوپرو ڈکشن بھی بہت ضروری ہے، چائنہ کے ساتھ مل کر فلمیں بنائیں تو مقابلے کی فضا قائم ہوگی۔

مزید : کلچر