عمران عباس نے ہالی ووڈ کی پہلی فلم ’ٹروجن ہارس ‘ سائن کر لی

عمران عباس نے ہالی ووڈ کی پہلی فلم ’ٹروجن ہارس ‘ سائن کر لی
عمران عباس نے ہالی ووڈ کی پہلی فلم ’ٹروجن ہارس ‘ سائن کر لی

  

لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کے بعداداکار عمران عباس نے بھی ہالی ووڈ کی پہلی فلم سائن کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ ٹی ڈراموں میں اپنے بہترین کرداروں کے باعث جانے جاتے ہیں اب ہالی ووڈ میں انٹری مارنے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے حال ہی میں برطانوی فیچر فلم سائن کرلی ہے۔ عمران عباس نے انکشاف کیا کہ وہ اس فلم میں جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو شامی اور مراکش کی نسل کا ہے ، انہوں نے بتایا کہ فلم میں تقریبا چھ مختلف روپ ہوں گے اور وہ لیڈ کردارکرینگے۔شوٹنگ جولائی میں مختلف ممالک میں ہو گی ۔ فلم کا نام ’ٹروجن ہارس ‘ ہو گا۔

مزید : کلچر