نامور ہدایتکار حیدر چوہدری کی برسی آج منائی جائے گی

نامور ہدایتکار حیدر چوہدری کی برسی آج منائی جائے گی

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حیدر چوہدری کی برسی آج منائی جائے گی ۔ہدایتکار حیدر چوہدری نے اپنے فنی کیریئر کے دوران 70کے قریب پنجابی اور اردو فلمیں بنائیں ۔ان کی یادگار فلموں میں تیس مار خان ، نوکر ووہٹی دا ، دبئی چلو ، سوہرا تے جوائی ، پہلوان جی ان لندن ، ناگن ، الف لیلیٰ، شوکن میلے دی ، ہتھکڑی ، چور سپاہی ، خوشیاں اور وارنٹ قابل ذکر ہیں ۔ہدایتکار حیدر چوہدری کو فنی خدمات کے اعتراف میں 5مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔وہ9مئی 1970کو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

مزید : کلچر