صباء قمر ہالی ووڈ میں بھی مداحوں کو دیوانہ بنانے کیلئے تیار

صباء قمر ہالی ووڈ میں بھی مداحوں کو دیوانہ بنانے کیلئے تیار

لاہور(فلم رپورٹر)بلاک بسٹر پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دِلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ میں جہاں فلم ہندی میڈیم سے دھوم مچائی وہیں اب ہالی ووڈ میں بھی مداحوں کو دیوانہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔ 34سالہ اداکارہ صبا قمر ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بین ایفلک کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی اور اس پراجیکٹ کیلئے صبا قمر جلد ہی امریکا بھی روانہ ہو جائینگی تاہم صبا ابھی اپنے پراجیکٹ کو سیکرٹ رکھنا چاہتی ہیں۔

مزید : کلچر