کامیڈین محمود خان مرحوم کا بیٹا افضل رکشہ چلانے پر مجبور

کامیڈین محمود خان مرحوم کا بیٹا افضل رکشہ چلانے پر مجبور

لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی ، فلم اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار محمود خان مرحوم ؂کا بیٹا افضل محمود والد کی وفات کے بعد خاندان کی کفالت کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہوگیا۔ محمود خان کے بیٹے افضل محمود خاں نے کہا کہ والد کی وفات کے بعد حکومت ، دوستوں اور رشتہ داروں نے منہ موڑ لیا ہے ، کرایہ کے مکان میں مقیم بیوہ والدہ اور خاندان کی کفالت کیلئے رکشہ چلاتا ہوں ۔ میرے والد نے 40سال تک فن کی خدمت کی مگر حکومت نے میرے خاندان کی کوئی مدد نہیں کی ہے جب وہ بیمار تھے تو پنجاب حکومت نے میری فیملی کو ماہانہ وظیفہ اور گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فنکار دوست وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے خاندان کی فلاح کیلئے فوری طور پر گھر اور ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ میرا خاندان بھی عزت سے زندگی گزار سکے ۔

مزید : کلچر