سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی

سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی
سیف علی خان کی بیٹی کی پہلی فلم 30 نومبر کو ریلیز ہوگی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے برے دنوں کے بعد اچھے دنوں کا آغاز ہوگیا۔سارہ علی خان کو اب تک 2 بھارتی فلموں میں کاسٹ کرنے کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ دونوں ہی فلمز کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ ان کی فلم کے ذریعے ہی سیف علی خان کی بیٹی فلمی کیریئر کاآغاز کریں گی۔سب سے پہلے سارہ علی خان کو ’کیدر ناتھ‘ میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا اور اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی تھی کہ سیف علی خان کی بیٹی کی بطور اداکارہ یہ پہلی فلم ہوگی ، سارہ علی خان کی پہلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ نہیں بلکہ نوجوان ہیرو سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہوگی۔’

کیدر ناتھ‘ کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی فلم 30 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں سارہ علی خان سمیت فلم کی ٹیم کو بھی مینشن کیا، ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

مزید : کلچر