معاہدے کی خلاف ورزی ٹیلنٹ ایجنسی کا اداکارہ اقرا عزیز کو لیگل نوٹس

معاہدے کی خلاف ورزی ٹیلنٹ ایجنسی کا اداکارہ اقرا عزیز کو لیگل نوٹس
معاہدے کی خلاف ورزی ٹیلنٹ ایجنسی کا اداکارہ اقرا عزیز کو لیگل نوٹس

  

لاہور(فلم رپورٹر)معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیلنٹ ایجنسی نے اداکارہ اقرا عزیز کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اقرا عزیز نے 14 جون 2017 کو سٹرس (Citrus)ٹیلنٹ کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق وہ کمپنی کے نوٹس میں لائے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتی تھیں لیکن اقرا عزیز نے کمپنی کو بتائے بغیردوسری کمپنی کا کمرشل کیا۔ اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ منٹ پی آر کی مائدہ عظمت نے سٹرس سے پوچھے بغیر اقرا عزیز سے رابطہ کرکے اسے کمرشل میں کاسٹ کرایا جب اس بات کا علم سٹرس کیسی ای او فہد حسین کو ہوا توا نہوں نے مائدہ عظمت سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرکے انہیں میسج کے ذریعے تمام صورت حال بارے آگاہ کیا ہے جس پر مائدہ نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے۔میں اقرا سے بات کرکے صورت حال معلوم کروں گی یا اسے قانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس بارے میں فہد حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہماری کمپنی نے اقرا عزیز کو نوٹس بھجوایا ہے لیکن اس بارے میں مزید تفصیل میرا وکیل ہی بتاسکتا ہے جبکہ دوسری طرف مائدہ عظمت کا موقف معلوم نہیں ہوسکتا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں اقرا عزیز نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔یاد رہے کہ فہد حسین فیس بک پر ایک تفصیلی پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان تمام پراجیکٹس کی تفصیلات بیان کی ہیں جو اقرا عزیز ان کے ساتھ کرچکی ہیں۔

مزید : کلچر