بڑی عید کیلئے مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل

بڑی عید کیلئے مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل
بڑی عید کیلئے مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل

  

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی مزاحیہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اور کامیاب جوڑی ہے جس نے ’ نامعلوم افراد‘ اور ’ ایکٹر ان لاء‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ہدایت کار نبیل قریشی ، فہد مصطفی اور مہوش حیات کا کامیاب ٹرائیکا کی رواں سال ایک اور فلم ’ لوڈ ویڈنگ‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان ہدایت کار نبیل قریشی نے سوشل میڈیا پر کیا اور ساتھ ہی فلم کے سیٹ کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔فلم کی اسٹار کاسٹ میں مہوش حیات اور فہد مصطفی شامل ہیں اور فلم سوشل فیملی ڈرامہ ہے جس میں کامیڈی کا تڑکہ بھی ہے۔یاد رہے کہ ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’ نامعلوم افراد‘ میں مہوش حیات نے مختصر کردار کیا تھا جب کہ 2016 کی فلم ’ ایکٹر ان لاء ‘ میں انہیں فہد مصطفی کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

مزید : کلچر