عوام کو بحرانوں کے تحفے دینے والے ووٹوں کی توقع نہ رکھیں،رانا عبدالسمیع

عوام کو بحرانوں کے تحفے دینے والے ووٹوں کی توقع نہ رکھیں،رانا عبدالسمیع

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ دھونس اور دھاندلی سے فتح نہیں ملتی،لوڈشیڈنگ، مہنگائی،بیروزگاری،ہسپتالوں میں بے بسی کے تحفے دینے والوں کو عزت کی توقع نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کو علم ہونا چاہیے کہ انہوں نے پنجاب کا سار ا بجٹ لاہور پر لگا دیا ہے ، جنوبی پنجاب کی عوام کو محرومیوں کے سواء کچھ نہیں دیا ، انہیں علم ہونا چاہیے کہ اب بھی جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں جانور اور انسان ایک ہی جوہڑ سے پانی پی رہے ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کا اس سے بھی زیادہ برا حال ہے ۔

عبدالسمیع

مزید : میٹروپولیٹن 4