(ن) لیگ کے ہر دور حکومت میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا،اشرف بھٹی

(ن) لیگ کے ہر دور حکومت میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے ہر دور حکومت میں ملکی وسائل اور ملکی خزانے کو لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے (ن) لیگ کے ہر دور حکومت میں عام آدمی رل کررہ گیاہے لیکن (ن) لیگی حکمرانوں کی اولادیں اربوں پتی بن گئی لیکن غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔وہ گز شتہ روز اپنے حلقہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔نانہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کرپشن نے ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے ، اقتدارپر قابض حکمرانوں نے ملک وقوم کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، قرضوں میں دو سو گنا اضافہ ہو چکاہے قوم کے مال پر پلنے والے نواز شریف اور ان کی حواری اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

، شریف خاندان نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے اور سب سے زیادہ قوم کا مال لوٹا ہے، نواز شریف جلد جیل میں ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ان کی قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے گی ، نواز شریف کے کرپشن کیسز کا فیصلہ جلدقوم کے سامنے آنے والا ہے ، جس کے بعد شریف براداران کسی کو منہ دیکھا نے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4