حکومت نے دس سالوں میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں،سعدیہ

حکومت نے دس سالوں میں کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں،سعدیہ

لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے دس سالوں میں کرپشن کے بے مثال ریکارڈ بنائے ۔ جنہوں نے وزیر اعلیٰ کے گڈگورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پنجا ب بھر میں جو لائی2013تا جون2018 کے جاری تر قیا تی منصوبے کر پشن کی نذر ہو نے اور200ارب روپے کی بے ضا بطگیوں کی رپورٹ سامنے آ رہی ہیں۔

حکمران خاندان اور ان کے حواریوں نے ملک میں کرپشن کا بازار سر گرم کر رکھا ہے وزیر اعظم کا پاناما کیس میں تحفظ کرنیوالے وزراء نے خود بھی اپنے اداروں میں لوٹ مار اور فراڈ کے ریکارڈ بنا لیئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لٹیروں اور فراڈیوں کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں کرپشن زدہ حکمرانوں کی جگہ اب سلاخوں کے پیچھے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4