انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے

انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایبنڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت انٹر میڈیٹ پارٹ (ون) کے سالانہ امتحانات 22 جون بروز منگل سے شروع ہوں گے سالانہ امتحانات میں1لاکھ67 ہزار 306 طلبہ و طالبات امتحانات مین شرکت کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 22جون کو پہلا پیپر ہو گا ۔بورڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں پہلا پیپر سائیکالوجی اور کلوتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل کا ہو گا جبکہ شام کے اوقات میں ہوم اکنامکس،ایلیمنٹری کیمسٹری اور اپلائیڈ سائنسز کا پیپر ہو گا۔امتحانات میں کل ایک لاکھ 67 ہزار 306 طلبہ حصہ لیں گے اور 88 ہزار 582 طالبات پارٹ ون امتحانات میں شرکت کریں گی۔انٹر میڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 78 ہزار 724 طلباء شرکت کریں گے۔ پارٹ ون امتحانات کے لئے 561 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ ناصر جمیل نے کہا ہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے امتحانی سنٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

اور طلباء او دیگر عملے کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4