عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے300سے زائد رمضان بازار لگائیں گے، عثمان شیخ

عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے300سے زائد رمضان بازار لگائیں گے، عثمان شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر)َّلاہور بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں میں پھل و سبزیوں اور دالوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان منان شیخ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے300سے زائد سستے رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں۔جس میں عوام کو اعلی ٰ کوالٹی کی اشیاء ضروریہ کو یقینی بنایا جائے گا۔اشیاء کی کوالٹی پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔کیونکہ خود خادم اعلیٰ رمضان بازاروں کی نگرانی کرتے ہیں۔

ہر حکومتی و سرکاری نمائندے و افسران کافرض ہے کہ وہ ماہ مقدس میں صارفین کو بڑی مقدار میں تازہ و اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء فراہم کریں تاکہ عوام ہر قسم کی مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رہیں۔رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی حکومت ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔خادم اعلیٰ پنجاب اپنے صوبہ میں مہنگائی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کایہ سفر�آئندہ آنے والی مسلم لیگ کی حکومت میں بھی جاری رہے گا۔اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4