عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں،زمرد یاسمین

عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ مسلم لیگ ن معاشی ترقی کے لئے ٹھو س منصوبہ بندی پر عمل کررہی ہے ، عمران خان ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4