پیف پارٹنرز کی 10 مئی احتجاج کی کال موخر

پیف پارٹنرز کی 10 مئی احتجاج کی کال موخر

لاہور (پ ر) پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز مالکان، پیف پارٹنرز نے مطالبات کے حصول کیلئے 10 مئی کو اسمبلی ہال کے باہر احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ یہ احتجاج عارضی طور پر موخر کر دیا گیا ہے۔ مرکزی قیادت خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ محمد ارشد اٹارہ، اجمل اشفاق، شبیر ہاشمی، سید نصرت عباس شاہ ، ظہور حسین، احسان اللہ، علی عمران جعفری، فرید خان بنگش، شبیر ہاشمی، محمد وسیم رضا، ملک عصمت اعوان ، صادق صدیقی، رضوان یوسف پر مشتمل 20 رکنی وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش، چیئرمین پیف راجہ قمر الاسلام، ایم ڈی طارق محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ڈی پی آئی کے دیگر اعلیٰ افسران اور حکام سے کامیاب مذاکرات کئے۔

مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے۔ اس موقع پر یہ فیصلے طے پاگئے کہ پیف پارٹنرز کی ادائیگیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ پیف پارٹنرز کی ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنایا جائے گا۔ پارٹنرز کی ادائیگیوں میں اضافہ ہر سال کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے عمل کو فہم اور آسان بنایا جائے گا اور اس عمل کو پارٹنرز کی سفارشات کے مطابق کیا جائے گا۔ سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی طے پایا کہ پیف پارٹنرز کے مزید مطالبات پر ہمدردانہ غور کرکے ان کو حل کیا جائے گا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پی ایس اے اور دیگر مذاکرات میں شامل ایسوسی ایشنز نے 10 مئی کو ہونے والے والی احتجاج کی کال کو موخر کر دیا ہے اور تمام پارٹنرز اور پرائیویٹ سکولز مالکان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ جن کی کاوشوں اور تعاون سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4