اظہار تعزیت

اظہار تعزیت

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ میں صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس ہوا۔ جس میں ہیڈ ہیومن ریسورس راجہ عبدالجبار، ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ اسرار الحق، ہیڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اظہر جمیل بٹ، ہیڈ آڈٹ طارق جاوید ڈوگر، ہیڈ لیگل ناصر عباس گردیزی، چیف فنانشل آفیسر زاہد منصور، ہیڈ آپریشن شیخ اعجاز شبی، ہیڈ کیڈ حق نواز، زونل ہیڈ لاہور چودھری بشیر احمد بجاڑ، پی او آر بینک محمد اظہر عزیز مغل اور بینک سٹاف نے شرکت کی۔

۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔

اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4