احسن اقبال پرحملہ بز دلانہ کارروائی اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالخبیر آزاد

احسن اقبال پرحملہ بز دلانہ کارروائی اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم وزیر داخلہ احسن اقبال پر حالیہ قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں ، یہ ایک بز دلانہ کارروائی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، احسن اقبال ایک اچھے انسان ہیں ،انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی اور ملک وقوم کی خدمت میں ہمیشہ کوشاں ہیں، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلدصحت یابی کیلئے اجتماعی دعا کی،اس دوران حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناًیہ اس طرح کے بزدلانہ کارروائی سے ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے ، اس وقت ملک پاکستان ایک نازک دور سے گذر رہا ہے ، ہمیں چاہئے کہ اتفاق و اتحاد یکجہتی بھائی چا رہ کو فروغ دیں۔

اور ہر قسم کے اختلافات کو بھلا کر آپس میں ایک ہو کر ملک وقوم کی خدمت بجا لائیں ۔

ور استحکام پاکستان اور امن کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے،اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم سب ایک ہوں گے،اللہ تعالیٰ اس وطن عزیز اور افواج پاکستان اور قومی اداروں کی حفاظت فرمائے ۔(آمین ثم آمین)

Back

مزید : میٹروپولیٹن 4