شریف برادران نے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاہے، شیخ عرفان

شریف برادران نے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاہے، شیخ عرفان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے لاہور کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیاہے آج بھی لاہورکے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں لاہور میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا یاگیاخود ان کو ایک کانٹا بھی چب جائے تو اپنا علاج کروانے لند ن چلے جاتے ہیں غریب اورعام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اندر سے کھو کھلی ہو چکی ہے۔

نوا زشریف اور ڈرامے باز شو باز شریف اپنی ڈرامہ بازیوں سے گمراہ نہیں کر سکتے قوم با شعور ہوچکی ہے۔

(ن) لیگ والوں کی عادت بن چکی ہے کہ جب بھی ان سے کر پشن کا حساب مانگا جائے تو یہ جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب انکی کوئی ڈرامہ بازی کامیاب نہیں ہوگی ۔

،لاہور سمیت پورا ملک پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے انشاء اللہ 2018میں ملک کا وزیر اعظم سے ہو گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4