پریس کلب سندر ، ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری چئیرمین ، چوہدری رحمت علی صدرمنتخب

پریس کلب سندر ، ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری چئیرمین ، چوہدری رحمت علی صدرمنتخب

چوہنگ(نامہ نگار) پریس کلب سندر کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ چیف الیکشن پریس کلب تنویر احمد خان نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پریس کلب سندر کے نو منتخب عہدیداران میں ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری چئیرمین پریس کلب، چوہدری رحمت علی صدر ،آصف مغل نائب صدر، تنویر احمد سیال جنرل سیکرٹری،محمد فیصل الہی جوائنٹ سیکر ٹری و دیگر ارکان شامل ہیں ۔چوہنگ،سندر،مانگا منڈی اور رائیونڈ کے صحافیوں کی سندر پریس کلب آمدہوئی اور نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ نومنتخب چئیرمین ڈاکڑ ندیم آصف چوہدری نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ صحا فتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔چوہدری رحمت علی نے کہا پورے علاقے کے پریس کلبوں کے ساتھ ہم آہنگی اور مشاورت سے چلیں گے۔

علاقہ بھر کے سیاسی،مذہبی،تعلیمی اور سماجی شخصیات نے بھی مبارکبادیں پیش کیں۔ نو منتخب کابینہ بہت جلدایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کر کے با ضابطہ حلف اُٹھائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4