ایشین سنوکر ، پاکستان کے 4کیوئسٹ ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین سنوکر ، پاکستان کے 4کیوئسٹ ناک آؤٹ مرحلے میں

تہران(نیٹ نیوز) چاروں پاکستانی کیوئسٹس محمد بلال، محمد آصف، محمد ماجد علی اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 34ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے، محمد بلال اب تک ناقابل شکست ہیں۔ پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے اپنے چوتھے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ سیاووش کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی،وہ آج آخری گروپ میچ میں میانمار کے کیوئسٹ اونگ کے مدمقابل ہوں گے، گروپ ڈی میں محمد ماجد علی نے روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ ملکیت سنگھ کوہرایا، ماجد آج ہانگ کانگ کے چی وائی او کے آمنے سامنے ہوں گے، گروپ بی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے چوتھے میچ میں عراق کے علی حسین کوہرایا، بابر آج آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے کا لام لو سے مقابلہ کریں گے، محمد آصف نے میانمار کے ون کوکو اور پانچویں میچ میں ایرانی کیوئسٹ احسن کو ہرا یا۔

کر چار فتوحات حاصل کیں اور ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی