یونس خان نے 12سالہ کیوی مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

یونس خان نے 12سالہ کیوی مداح سے کیا وعدہ پورا کر دیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے مداحوں کا دل جیت لیاہے۔ فیلکس نے کہاکہ یونس خان ان کے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں اور 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی اور جس کی وجہ سے اس نے بھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھنا شروع کیا ۔اپنے خط میں فیلکس نے یونس کی سلپ میں فیلڈنگ کی بھی تعریف کی اور درخواست کی کہ یونس خان ان کو بیٹنگ کے گر سکھائیں اور کور ڈرائیو اور کٹ شاٹ مارنے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔یونس خان نے اپنی ٹویٹ میں فیلکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے وعدہ بھی کیاتھا کہ انہیں یہ خط دو سال کے بعد ملا ہے لیکن وہ ان کی فرمائش پوری کریں گے۔یونس خان نے اپنی ویڈیو میں بھی فیلکس کو مخاطب کر کے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کور شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے۔یونس خان نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ حاصل کریں گے۔

اور اپنے ملک کی مستقبل میں نمائندگی بھی کریں گے۔یونس خان کی ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ان کے کئی شائقین نے انھیں سراہا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک صارف ٹاز ستی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے دو سال قبل فیلکس کا خط پاکستان کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات کو دیا تھا اور انھیں بہت خوشی ہے کہ یونس خان تک یہ پہنچ گیا۔

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 12 سالہ مداح فیلکس اینڈرسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے ایک بارپھر مداحوں کا دل جیت لیاہے۔جنہوں نے اپنے مداح سے کئے گئے وعدے کو وفاکرتے ہوئے کرکٹ کے گر سکھانے کے لیے کوچنگ کی ویڈیو بنائی ہے۔یونس خان کو لکھے گئے خط میں 12سالہ فیلکس نے لکھا کہ یونس خان ان کے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں اور 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی اور جس کی وجہ سے اس نے بھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھنا شروع کیا ۔اپنے خط میں فیلکس نے یونس کی سلپ میں فیلڈنگ کی بھی تعریف کی اور درخواست کی کہ یونس خان ان کو بیٹنگ کے گر سکھائیں اور کور ڈرائیو اور کٹ شاٹ مارنے کے لیے کوئی مشورہ دیں۔یونس خان نے اپنی ٹویٹ میں فیلکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے وعدہ بھی کیاتھا کہ انہیں یہ خط دو سال کے بعد ملا ہے لیکن وہ ان کی فرمائش پوری کریں گے۔یونس خان نے اپنی ویڈیو میں بھی فیلکس کو مخاطب کر کے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کور شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے۔یونس خان نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ حاصل کریں گے اور اپنے ملک کی مستقبل میں نمائندگی بھی کریں گے۔یونس خان کی ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ان کے کئی شائقین نے انھیں سراہا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک صارف ٹاز ستی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے دو سال قبل فیلکس کا خط پاکستان کے سابق کھلاڑی یاسر عرفات کو دیا تھا اور انھیں بہت خوشی ہے کہ یونس خان تک یہ پہنچ گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی