مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کے باؤلنگ کوچ تعینات

مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کے باؤلنگ کوچ تعینات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔مشتاق احمد کا فی الحال ویسٹ انڈین بورڈ سے ایک مختصر معاہدہ طے پایا ہے تاہم اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ مشتاق احمد رواں ماہ ویسٹ انڈین ٹیم کو جوائن کریں گے۔مشتاق احمد کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اب تک پی ایس ایل، آئی پی ایل، سرے اور انگلش کرکٹ بورڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ساتھ معاہدے کو مشتاق احمد نے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ اس خطے میں باؤلنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔یاد رہے مشاق احمد اس وقت پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی