کارکردگی دکھاؤ، انعام پاؤ، ہاکی پلیئرز کیلئے نئی سکیم متعارف

کارکردگی دکھاؤ، انعام پاؤ، ہاکی پلیئرز کیلئے نئی سکیم متعارف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی سکیم متعارف کروا دی۔پی ایچ ایف کی اس سکیم کے پہلے انعام کے حقدار گول کیپر وقار یونس قرار پائے ہیں جنہیں کراچی میں جاری کیمپ کے دوران ڈھائی لاکھ مالیت کی انٹرنیشنل گول کیپنگ کٹ دی گئی ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ وقار یونس کا پولینڈ میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لئے بھی انتخاب ہوا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی کارکردگی دکھا کر کوئی بھی کھلاڑی اس انعامی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی