میڈرڈ اوپن:اعصام الحق پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر

میڈرڈ اوپن:اعصام الحق پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر

میڈرڈ (نیٹ نیوز) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی میڈرڈ اوپن کے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور میکسیکو کے سانتیاگو گونزالے کو ڈچ جوڑی رابن ہاس اور جین جولین راجر کے ہاتھوں شکست ہوئی۔دوسری جانب کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ویمنز سنگلزکے دوسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی ، روس کی ماریا شراپووا نے رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو ہرادیا۔ عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ بلجیم کی ایلیسامرٹنزکوہراکرتیسرے راؤنڈ میں پہنچیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی