افغانستان کیخلاف واحدٹیسٹ : بھارتی ٹیم کی قیادت اجنکے رائنا کے سپرد

افغانستان کیخلاف واحدٹیسٹ : بھارتی ٹیم کی قیادت اجنکے رائنا کے سپرد

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا، روہت شرما اور بھنشور کمار کو ڈراپ کر دیا گیا، اجنکیا راہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان اجنکیا راہانے، شیکھر دھون، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، کرن نائر، وریدیمن ساہا، آر ایشون، روندرا جدیجہ، کلدیپ یاداو، اومیش یاداو، محمد شامی، ہرڈک پانڈیا، ایشانت شرما اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے، ٹی ٹونٹی اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان کر دیا، لوکیش راہول، شیریاس آئر اور امباتی رائیڈو بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، لوکیش راہول، شیریاس آئر، امباتی رائیڈو، مہندرا سنگھ دھونی، یزویندرا چاہل، واشنگٹن سندر، جسپریت بمرا، ہرڈک پانڈیا، سیدارتھ کول، اومیش یاداو، شردل ٹھاکر اور بھنشور کمار شامل ہیں، انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، لوکیش راہول، سریش رائنا، منیش پانڈے، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، یزویندرا چاہل، کلدیپ یاداو، واشنگٹن سندر، بھنشور کمار، جسپریت بمرا، ہرڈک پانڈیا، سیدارتھ کول اور اومیش یاداو پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی