بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے وومن سکواڈ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق لیفٹ آرم سپنرز اکتا بشت اور راجیشوری کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ، رومیلی دہار اور رادھا یاداو کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ایونٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہرمنپریت کوہر، سمریتی مندھانہ، متھالی راج، جمیما روڈریگائز، دپتی شرما، انوجا پٹیل، ویدا کرشنا مورتھی، تانیہ بھاتیہ، جھولن گوسوامی، پوجا واستراکر، شیکھا پانڈے، پونم یاداو، راجیشوری، اکتا بشت اور مونا مشرم پر مشتمل ہے۔