محمد وسیم 15جولائی کو افریقن باکسر سے مقابلہ کرینگے

محمد وسیم 15جولائی کو افریقن باکسر سے مقابلہ کرینگے

کوالالمپور(نیٹ نیوز) پاکستانی باکسر محمدوسیم 15جولائی کوآئی بی ایف ٹائٹل کیلئے جنوبی افریقی میتھالین سے مقابلہ کریں گے، وہ آئی بی ایف بیلٹ کیلئے فائٹ کرنیوالے پہلے پاکستانی باکسر ہوں گے۔پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے 15 جولائی کورنگ میں اتریں گے۔ محمدوسیم کے مطابق آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل فلپائن کے باکسرڈونی نائنٹیز کے بعد خالی ہے۔جسے حاصل کرنے کاان کے پاس نادرموقع ہے۔کھلاڑی نے اس عزم کااظہارکیا ہے کہ وہ یہ موقع رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

نہوں نے کہا کہ مقابلے کی بھرپورتیاری میں مصروف ہوں،حریف باکسرکو ٹف ٹائم دونگااووٹائٹل جیت کراپنے ملک میں لے کرآؤنگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی