پاکستان سکواش سرکٹ ون ، پہلے روز 8 کھلاڑی دوسرے راؤنڈمیں داخل

پاکستان سکواش سرکٹ ون ، پہلے روز 8 کھلاڑی دوسرے راؤنڈمیں داخل

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے روز 8 کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کا دوسرا راؤنڈ آج کھیلا جائے گا۔ منگل کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے روز ظاہر شاہ نے ذیشان زیب، بلال ذاکر نے محمد عبدالقادر، نعمان خان نے محمد فرحان ہاشمی، دانش اطلس نے مہران جاوید، حارث اقبال نے کاشف آصف، محمد فرحان نے عزیر شوکت، اقتدار خان نے حسیب تاج اور آخری میچ میں منصور زمان نے عبدالمالک کو ہرا یا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی