بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا

بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا

میلبورن(نیٹ نیوز) بھارت نے آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں سے ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونا تھا تاہم مہمان بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایڈیلیڈ اوول میں 26 دسمبر کو پہلے سے شیڈول ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے راضی کرنے کے لیے بھرپور لابنگ کی تاہم بھارتی بورڈ نے گلابی بال کے بجائے لال بال سے ہی کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے راضی نا ہونے پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دن میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ جنوری میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی