ویمن کرکٹ:جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش تیسرے ون ڈے میں آج مدمقابل

ویمن کرکٹ:جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش تیسرے ون ڈے میں آج مدمقابل

کمبرلی (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ ویمن کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو پہلے ون ڈے میں 106رنز اور دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، مسلسل فتوحات کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بنگلہ دیش ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں زیر کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی