7سرکاری سکول اساتذہ سے محروم،27کو ٹیبلٹس نہ مل سکے

7سرکاری سکول اساتذہ سے محروم،27کو ٹیبلٹس نہ مل سکے

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 7 سرکاری سکول تاحال اساتذہ سے محروم ہیں اور لاہور کے 27سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کیلئے ٹیبلٹس ہی فراہم نہیں کیے جاسکے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں دسویں سی ای او ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔داخلہ مہم کے حوالے سے ضلع لاہور کو 6لاکھ 78ہزار 889بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن تاحال ضلع لاہور میں 2لاکھ 86ہزار 315 بچو ں کو سکولوں میں داخل کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے ضلع لاہور بچوں کی انرولمنٹ مہم کا ٹارگٹ بھی پورا نہ کرسکا، کانفرنس میں اساتذہ کی ترقیوں کے لیے ہر ماہ ڈیپارٹمٹ پرموشن کمیٹی کااجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیالاہور میں بچوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار لیکن ابھی تک صرف 2 لاکھ 86 ہزار بچوں کی آن لائن حاضری کا عمل شروع ہوسکا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1