بروقت انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہو گا،راشدہ یعقوب
لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق پارلیمانی سیکرٹری راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ انتخابات کا وقت پر انعقاد سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا ، جمہوریت کی مضبوطی سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
،میں نے جومنصوبے شروع کئے عوام کو اس کے بہترین نتائج ملے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جھنگ کی تعمیر و ترقی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کی ، دن رات کام کرکے یہاں کے مسائل حل کئے ، انہوں نے کہاکہ اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اسی کو ووٹ دیتے ہیں جو ان کے مسائل حل کرتا ہے ،صرف وعدے کرنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے ، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں۔
راشدہ یعقوب