مسترد شدہ سیاستدانوں نے انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہ کیا

مسترد شدہ سیاستدانوں نے انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران افراتفری، منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیا، بنی گالہ اور لاڑکانے والے ہم نوالہ ہم پیالہ ہیں، عمران خان اور آصف علی زرداری کا اتحاد ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ، انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرناگروپ آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑا ہے۔عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے ۔ دھرنا گروپ نہیں چاہتاکہ عوام کی فلاح و بہود کے لئے کوئی قدم اٹھایا جائے

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1