ملکی تعمیرو ترقی میں انتھک مزدور اور غیور کسان کا کردار مثالی ہے

ملکی تعمیرو ترقی میں انتھک مزدور اور غیور کسان کا کردار مثالی ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور کے شعور کیلئے ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کے ویژن اورپی ایس پی کے طرزسیاست کوسمجھناہوگا۔وفاقی بجٹ آنے پرمزدورطبقات کاپھٹ پڑنافطری امر ہے۔پاکستان کی تعمیروترقی میں ہمارے انتھک مزدوراورغیورکسان کاکردار ہماری تاریخ کاروشن باب ہے ۔حکمرانوں نے اپناسرمایہ اورکاروبار بیرون ملک منتقل کرکے مقامی مزدوروں اورہنرمندوں کامعاشی قتل عام کیا ۔ملک میں بیروزگاری کابحران حکمرانوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کاشاخسانہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے'' لیبر ڈے'' کے سلسلہ میں مزدوروں کودرپیش مسائل کے سلسلہ میں ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں کروڑوں نادارومفلس عوام کاچولہا بجھا ہوا ہے جبکہ حکمرانوں کی تجوریوں میں پڑا پیسہ چوہوں کی خوراک بن رہا ہے ۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1