میگا پراجیکٹس میں مصروفحکمران تعلیمی شعبے کو نظر انداز کر رہے ہیں

میگا پراجیکٹس میں مصروفحکمران تعلیمی شعبے کو نظر انداز کر رہے ہیں

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق )لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب ،بڑھوپنجاب منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی پر ٹھپ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر توجہ میٹروٹرین،میٹروبس اور میگا پراجیکٹ کی جانب مرکوز رہی جس کی بناء پر تعلیم جیسا اہم شعبہ نظرانداز ہوتا رہا جس کی وجہ سے پڑھو پنجاب منصوبہ ناکام ہوا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق مسلم لیگی وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں پنجاب میں کامیاب تعلیمی پالیسیوں کی بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہوا جس کی بین الاقوامی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے ۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 1