حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف میں مبتلا کر رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں تکلیف میں مبتلا کررہی ہے حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگا کر عام آدمی کا سانس لینا بھی دوبھر کردیا ہے عام آدمی (ن) لیگ کی حکومت میں اس قدر پریشان ہو چکا ہے کہ اس کا اپنے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہو چکا ہے لیکن حکومت کو اس بات کی زرا سے بھی پروہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری کی پوری (ن) لیگ ایک نااہل نواز شریف اور ان کے خاندان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے شریف فیملی سے ملک وقوم کی لو ٹی ہو ئی دولت کی پائی پائی وصو ل کی جا ئے گی ،نواز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ان کی پکڑ یقینی ہے ،(ن) لیگی درباری کیس کی فیصلے سے پہلے ہی حواس باختہ ہو چکے ہیںِ اسے لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں ،ملک سے کرپشن کاخاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں (ن) لیگ کواس کا جواب دینا ہی پڑے گا۔