والدین پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

والدین پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1