تحریک انصاف نئے انتظامی یونٹس کی مکمل حمایت کرتی ہے،نوشین حامد
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے انتظامی یونٹس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی معاملات قدر آسان و بہتر ہونگے۔جنوبی پنجاب کے عوام کئی سالوں سے محرومیوں کا شکار بنتے آرہے ہیں۔
لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور تمام طبقات کو برابری کی سطح پر حقوق میسر ہونگے۔پنجاب کے حکمرانوں نے دس سال تک جنوبی پنجاب کی عوام کا استحصال کیا ہے جس کے باعث یہاں کے نمائندے اپنی الگ جماعت بنانے پر مجبور ہوئے ہیں۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی قیادت کا تحریک انصاف سے اتحاد خوش آئند ہے اب وقت آگیا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے لوگ بھی ہوش کے ناخن لیں چو رڈاکو کبھی بھی غریب عوام کے مفادات میں کارگر ثابت نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نوشین