خواتین کو تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے،آمنہ رفیق

خواتین کو تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے،آمنہ رفیق

لاہور( لیڈی رپورٹر ) محکمہ ترقی خواتین پنجاب اور یو این وویمن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد عوامی مقامات پر خواتین کو ہراسمنٹ سے محفوظ ماحول اور قوانین کے متعلق عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کردیا گیا ہے جس کے تحت مختلف محکموں کے نمائندوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔تربیتی سیشن سے ڈپٹی سیکرٹری آمنہ رفیق ، یو این وویمن کی حوریہ سیدہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تربیت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

آمنہ

مزید : میٹروپولیٹن 1